ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 24ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں 80 سے زائد ممالک کے وفود بشمول مختلف مالک کی بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان نےشرکت کی جس میں مشترکہ میری ٹائم چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نےامریکہ کے سیکرٹری آف نیوی کارلوس ڈل ٹورو اور امریکی بحریہ کے دیگر اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ دورے کے دوران نیول چیف نے ارجنٹینا، فرانس، جرمنی، گھانا، جاپان، سری لنکا اور ترکی کی بحری افواج کے سربراہان سے بھی الگ الگ خصوصی ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں سربراہ پاک بحریہ نے یو ایس سرفیس وارفیئر سکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں عالمی سطح پر میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے امریکی بحری افواج کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف کے اس دورے سے سمپوزیم میں شریک دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر سمندری تحفظ کیلئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
24ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم کی تصویری جھلکیاں