ڈاکٹر نعمان نیاز نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے شو کے دوران آن ائیر کی جانے والی بد تہذیبی پر معافی مانگ لی اور شعیب اخترمعاف کردیا ۔
ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنے بیان میں کہا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے غلطی ہوئی اور اس پر جتنا ردعمل آیا وہ بالکل ٹھیک تھا، وجہ جو بھی تھی مجھے یہ سب کرنے کا حق نہیں تھا، میری غلطی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی غلطی پر ایک بار نہیں بار بار معافی مانگتا ہوں، شعیب اختر بہت بڑے اسٹار ہیں مجھے ان کی کرکٹ پسند ہے۔ڈاکٹر نعمان نیاز نے مزید بتایا کہ پروگرام کے بعد میرے والد نے مجھے سے کہا کہ تم سے یہ توقع نہیں تھی، تم نے غلطی کی، اس پر معافی مانگو۔ان کا کہنا تھا کہ یہ چیز نہیں ہونی چاہیے تھی جس کا میں خمیازہ بھگتنے کے لیے تیار ہوں اور بھگت رہا ہوں۔
Nauman Niaz breaks silence over fight with Shoaib Akhtar and says sorry in an Explosive Interview.https://t.co/y35rDJAs5w
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) November 5, 2021
دوسری جانب فاسٹ بولر شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی پر پیش آنے والے واقعے پر ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا ہے۔
Once & for all, clarifying what happened that day on PTV. pic.twitter.com/ultpoIyWIq
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 4, 2021
یاد رہے کہ چند روز قبل ڈاکٹر نعمان نیاز نے سرکاری ٹی وی کے اسپورٹس پروگرام میں غیر ملکی سپر اسٹارز کے سامنے شعیب اختر کے ساتھ بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا تھا جس پر شعیب اختر نے آن ائیر ہی پروگرام چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی وی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سرکاری ٹی وی کو انکوائری کرنے کی ہدایت دی تھی، جس پر پی ٹی وی کی انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر دونوں کو آف ائیر کر دیا تھا۔