افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے طالبان کو ہدایت کی ہےکہ تمام سینیئرز ساتھی اپنی صفوں سےحکومت مخالف افراد کو جلد شناخت کریں ،حکومت مخالف کچھ ہو تو اس کے نتائج کے ذمہ دار سینیئرز ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے طالبان کمانڈرز اور سینیئر اہلکاروں کوتحریری پیغام بھیجا ہے۔اپنے پیغام میں ہیبت اللہ اخونزادہ نے تحریک میں غداروں کے خطرے سے خبردارکرتے ہوئے کہا ہےکہ طالبان کمانڈر اپنی صفوں کو صاف کریں، تمام سینیئرز اپنی صفوں میں حکومت مخالف کام کرنےوالوں اور غداروں کوشناخت کریں اور انہیں اپنی صفوں سے جلد از جلد نکالیں۔ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ بھی غلط ہوا تو اس کے نتائج کے دنیا اور آخر ت میں ذمہ دار تمام سینیئرز ہوں گے۔
طالبان امیر کا کہنا ہے کہ طالبان یونٹ کمانڈروں کو اپنے اہلکاروں کے ساتھ بیٹھنے کے لیے وقت نکالنا چاہیے۔ اپنی صفوں کو صاف کریں اور اردگرد نظر رکھیں اپنے ہر ساتھی سے با خبر رہیں۔