برطانیہ میں دو خواتین کو قتل اور 99 لڑکیوں کی لاشوں سے زیادتی کرنے والا شخص اسپتال کا الیکٹریشن نکلا۔
تفصیلات کے مطابق، دو خواتین کے قتل اور نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کے مردہ خانے میں 100 کے قریب لاشوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے اعتراف کرنے والے ہسپتال ملازم کے خلاف تفتیش کا حکم دیا ہے۔67 سالہ ڈیوڈ فلر نے ہسپتال میں 12 سال کے عرصے میں سینکڑوں مریضوں کی لاشوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہوئے تصاویر کھینچیں اور خود کو ریکارڈ کیا۔ این ایچ ایس نے ڈیوڈ فلر کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے کمپیوٹر سے 1300 ویڈیو اور 34000 غیر اخلاقی تصاویر برآمد کیں جس میں سے کچھ ویڈیوز اور تصاویر اسپتالوں کے مردہ خانے میں کی جانے والی بدفعلی کی بھی تھیں۔
تفتیشی افسران نے ملزم کے 99 متاثرین میں سے 78 کی شناخت کر لی ہے۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ ہسپتالوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مردہ خانوں کی حفاظت کو بہتر بنائیں اور ہیومن ٹشو اتھارٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا مردہ خانوں کے موجودہ قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ملزم فلر این ایچ ایس میں بطور الیکٹریشن ملازمت کے دوران مردہ خانے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ 33 سال تک قانون کی پہنچ سے دور رہنے کے بعد، فلر کو گذشتہ سال تین دسمبر کو کئی دہائیوں پرانے ڈی این اے شواہد کے نئے تجزیے کے بعد قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔