آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دیکر گروپ 2 میں اپنا رن ریٹ ، پاکستان ،افغانستان اور نیوزی لینڈ سے بہتر کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ۔اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی بھی بیٹسمین کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 18ویں اوور میں 85 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،جارج مونسے 24 اور مائیکل لیسک 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی اور رویندرا جڈیجا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بمراہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کا 86 رنز کا ہدف 6 اعشاریہ3 اوورز میں حاصل کرلیا اور گروپ میں رن ریٹ کی بنیاد پر ٹاپ ٹیم بن گئی ہے۔بھارت کی طرف سے اوپنر روہیت شرما 16 گیندوں پر 30، کے ایل راہول 19 گیندوں پر 50 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، میچ کا فاتحانہ اسٹروک چھکے کی صورت میں کپتان ویرات کوہلی نے کھیلا۔