چین اور روس نے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قرارداد کے مسودے میں سلامتی کونسل کے اراکین سےکہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے شہریوں کی حالت کو بہتر بنانے کی غرض سے اس پر عائد معاشی پابندیاں ہٹائی جائیں۔
قرارداد کے مسودے میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے جائز سیکیورٹی خدشات اور شمالی کوریا کے عوام کی فلاح، ترقی، کوریا کی قومی عظمت اور ان کے بنیادی حقوق کا خیال رکھتے ہوئے ان پابندیوں کو ہٹانا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر پہلی بار 2006ء میں شمالی کوریاپر پابندیاں عائد کی تھیں جب شمالی کوریا نےایٹمی اور بیلسٹک میزائیل کے تجربے کئے تھے۔ لیکن معاشی بحران اور عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود شمالی کوریا نے اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھا تھا۔
چین اور روس 2019ء میں بھی شمالی کوریا سے پابندیوں کے خاتمے کیلئے قرارداد لائے تھے امریکہ اور مغربی ممالک کے اتحاد کے باعث قرارداد سلامتی کونسل میں پیش نہیں کی جا سکی تھی، اس بار چین اور روس باقاعدہ لابی کے بعد یہ قرارداد پیش کر رہے ہیں۔