لڑکے بھی اسکرٹ پہن کر آئیں، اسکول انتظامیہ کا انوکھا حکم

6  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈن برگ میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے پرائمری اسکول میں لڑکوں اور اساتذہ کو اسکرٹس پہننے کا حکم دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے میں بتایا گیا ہےعالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں اسکول انتظامیہ نے لڑکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لڑکیوں کی طرح اسکرٹ پہن کر کلاس میں آئیں۔

اسکول انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی ہدایت کا بنیادی مقصد اس پیغام کو عام کرنا ہے کہ لباس کی کوئی صنف نہیں ہوتی ہے۔ایڈن برگ کے کیسل ویو پرائمری اسکول نے طلبا و طالبات دونوں کو کلاس میں اسکرٹ پہن کر آنے کا حکم دیا تھا  جس کے بعد تمام طلبا نے ویئر اے اسکرٹ ٹو اسکول تحریک میں شرکت کی، یہ کلاتھ ہاؤ نو جینڈر تحریک کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ تحریک اس وقت شروع ہوئی تھی جب 15 سال کے طالب علم مائیکل گومز کو کلاس میں اسکرٹ پہننے کی وجہ سے اسکول سے نکال دیا گیا تھا، یہ تحریک سب سے پہلے ہسپانوی شہر بلباؤ میں شروع ہوئی تھی۔کیسل ویو اسکول کے طلبا و طالبات کے ساتھ اساتذہ بھی اسکرٹ پہنے ہوئے نظر آئے، انہوں نے مائیکل گومز کے حق میں دقیانوسی خیالات کو ترک کرنے کے لئے ویئر اے اسکرٹ ٹو اسکول تحریک میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

اسکول کی خاتون ٹیچر مس وائٹ نے کہا کہ اسکول دقیانوسی خیالات کو توڑنے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، ہم نے ویئر اے اسکرٹ ٹو اسکول ڈے  کا اہتمام کیا ہے لیکن کسی کو اسکرٹ پہننے کے لئے مجبور نہیں کیا گیا۔اسکول انتظامیہ کے اس اقدام پر کچھ والدین کا کہنا تھا کہ بچے اسکول تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں، انہیں اس قسم کی مہم کا حصہ نہ بنایا جائے اور بچوں کو بچے ہی رہنے دیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved