نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے منسوخ شدہ سیریز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی استدعا کی جسے پی سی بی کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔پی سی بی کے واضح موقف کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوبارہ کھیلنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے مناسب وقت کی تلاش میں ہیں۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ منسوخ کی گئی سیریز دوبارہ کھیلنے پر غور کریں گے اور اس وجہ سے پی سی بی کو جو مالی نقصان ہوا اس کے ازالے کے متعلق بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کرکٹ کیلئے جذبہ رکھنے والی قوم ہے، انہیں جو افسوس ہوا ہمیں اسکا اندازہ ہے اور ہم انکا دکھ سمجھتے ہیں۔ حالیہ کرکٹ سیریز کی منسوخی کے باوجود بھی پی سی بی سے قریبی تعلقات رکھے جا سکتے ہیں۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہو یا انگلینڈ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے۔