حکومت کا این سی او سی کو بند کرنے کا اعلان

31  مارچ‬‮  2022

ملک میں کورونا وائرس کی وباء کو قابو میں کرنے کے لیے قائم کیے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا ہے کہ این سی او سی کے آپریشن کا آج آخری دن ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور این سی او سی کے سربراہ  اسد عمر کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری  بیان میں وزیراعظم عمران خان نے قوم کو این سی او سی بند کیے جانے کی اطلاع دی۔وزیراعظم نے وبا سے نمٹنے کے لیے قومی تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر این سی او سی کی ٹیم اور قیادت کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ وبا کے نتیجے میں ہمارے کام کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

سد عمر نے بتایا کہ کورونا وائرس کی شرح مسلسل کم ہے اور ویکسی نیشن کی شرح بلند ترین سطح پر ہے۔

اسد عمر نے کورونا وبا کے دوران این سی او سی کی سربراہی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved