الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرکے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی، الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کا کیس دائر کر سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ میں ذاتی حیثیت میں کوئی بیان نہیں دے رہا، میرا بیان حکومت کا موقف ہے۔ الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن دو مختلف چیزیں ہیں، ہمیں الیکشن کمشنر کے رویے پر تحفظات ہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بھونڈے اعتراضات لگائے گئے، جو نکات ای وی ایم کے حق میں تھے الیکشن کمیشن نے انہیں اپنی رپورٹ سے نکال دیا، ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی فیصلہ کیا ہوا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کرنی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اس وقت اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے باقی 2 اراکین سے کہتا ہوں کے آپ آگے آئیں اور ان فیصلوں پر نظر ثانی کریں ویسے بھی الیکشن کمیشن کے اراکین مکمل نہیں ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر خود کو تنازعات سے الگ کریں لیکن اگر وہ سیاست کرنا چاہتے ہیں تو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر الیکشن لڑ لیں۔
الیکشن کمیشن تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے، شبلی فراز
ہماری کوئی ضد نہیں ہے کہ صرف وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بنائی ہوئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا جائے، ہم تو صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔ الیکشن کمیشن صرف تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے تاکہ کچھ وقت گزرنے کے بعد یہ کہہ دیا جائے کہ اب انتخابات میں کم وقت رہ گیا ہے نئے طریقے سے انتخابات نہیں کرا سکتے، لیکن یہ یاد رکھیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
الیکشن کمیشن کے اراکین کو چیف الیکشن کمیشن کے خلاف اکسانا آئین سے غداری ہے،عمران خان کے حکم پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب
وفاقی وزراء کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ وزراء عمران خان کے حکم پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن پر حملے کئے جا رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر آئین اور قانون کی زبان بول رہے ہیں جبکہ وحکومت کا رویہ آمرانہ ہے۔ الیکشن کمیشن کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بغاوت پر اکسانا آئین سے غداری اور آئینی اداروں پر حملہ ہے۔
الیکشن کمشن سے وفاقی وزراءکو سزا دی جائے
عمران خان کے حکم پہ الیکشن کمشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہےالیکشن کمشن کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اکسانے پر وزرا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 19, 2021
الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 10 کے تحت الیکشن کمشن وفاقی وزرا کے خلاف قانونی کارروائی کرے
الیکشن کمشن پر سنگین الزامات حکومت کی غیرجمہوری اور آمرانہ سوچ کا ثبوت ہے
آرٹی ایس کی پیداوار حکومت اور اس کے وزراءچیف الیکشن کمشنر پر بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 19, 2021
یہ سب کچھ عمران صاحب کے حکم پر غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس میں من مرضی کا فیصلہ لینے اور ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ رکوانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 10 کے تحت وزراء کے خلاف کاروائی کر کے انہیں سزا دلوائی جائے۔