بابر اعظم نے ایک اور نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

31  مارچ‬‮  2022

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے  نیا عالمی ریکارڈ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں  بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری اسکور کی جس کے بعد انہوں نے کم سے کم اننگز میں 15 ون ڈے سنچری اسکور کرنے کاریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم نے 83 اننگز میں 15 سنچریاں مکمل کیں، اس سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 86 اننگز میں 15 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

اس سے قبل پاکستانی کپتان  آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں  تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے والے ایشین کرکٹر بنے تھے۔

بابر اعظم نے 82 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے دوسرے تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پلیئر بھی بن گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved