قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بابر اعظم کو بادشاہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر شاداب خان نے گزشتہ رو ز کے میچ کے دوران لی گئی بابر اعظم اور امام الحق کی تصاویر شیئر کیں اور بابر کو بادشاہ قرار دیا۔
شاداب نے بابر اعظم اور امام الحق کی سنچریوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ضروری بات وہ یہ کہ بادشاہ ایک ہے اور وہ بابر ہے۔
شاداب نے ٹوئٹ میں ٹیم کی کوشش اور فاسٹ بولر زکو بہترین کھیل پیش کرنے پر بھی سراہا۔
WHAT A WIN. 2 hundreds in a row for Imam. Ek zaruri baat, badshah ek hi hai aur uska naam Babar hai. Team effort, fast bowlers were good and Fakhar provided the start, finished calmly by Ifti bhai and Khushdil. As a team we will work harder. Keep believing. #PakistanZindabad pic.twitter.com/UQPf9qt8cL
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) March 31, 2022
انہوں نے لکھا کہ فخر زمان نے اچھا آغاز کیا جب کہ افتخار اور خوشدل نے پرسکون انداز میں میچ کو ختم کیا۔
شاداب نے شائقین کو امید دلائی یقین رکھیں ہم بحیثیت ٹیم سخت محنت کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز ایک ، ایک سے برابر کرلی تھی۔
آسٹریلیا کا 349 رنز کا ہدف پاکستان نے 49 اوورز میں4 وکٹوں پر حاصل کیا تھا، کپتان بابر اعظم 114 جب کہ امام الحق 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔