پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور روس جیسے ممالک افغانستان کے ساتھ روابط میں دلچسپی دکھا رہے ہیں، ہمیں بھی طالبان کے ساتھ ہمدردی رکھنی چاہیے، ان کے پڑوسی اور افغانستان کے ساتھ تاریخی رشتہ ہونے کے ناطے ہمیں ان کے ساتھ امن اور استحکام لانے کیلئے تعاون کرنا چاہیے۔ طالبان کو تسلیم کرنا افغانستان کو تسلیم کرنا ہے اسلئے ہمیں فوراً طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ
20
ستمبر 2021