نیوزی لینڈ نے اپنا آخری میچ جیت کر بھارتی ٹیم کی واپسی کی ٹکٹ کٹوادی

7  ‬‮نومبر‬‮  2021

نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہرا کر رن ریٹ کی پیچیدگیوں میں پڑے بغیر دوسرے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔اگر افغانستان بلیک کیپس کے خلاف جیت جاتا ، تو بھارت سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایک مضبوط دعویدار ہوتھاکیونکہ پیر کو اس کا آخری گروپ میچ میں نمیبیا سے مقابلہ ہوگا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ نےافغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔نیوزی لینڈ نے  124رنز کا ہدف 19 اوار میں مکمل کر لیا۔

نیوزی لینڈ  ٹیم کے آوٹ ہونے والے دو کھیلاڑی مارٹن گپٹل اور ڈیرل متچلل تھے ۔راشد خان اور مجیب کا شکار بنے۔ابوظبی میں جاری میچ میں افغانستان کےکپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

 افغانستان کی ٹیم بیٹنگ کے دوران مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بناسکی۔

ابوظبی میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمٰن بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے ہیں جو بھارت کے خلاف ان فٹ ہونے کے سبب میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

واضح رہے کہ گروپ 2 سے آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

گروپ 1 میں اس وقت پاکستان کے سب سے زیادہ 8 پوائنٹس ہیں جس کے بعد نیوزی لینڈ کے 8 اور بھارت کے 4 پوائنٹس ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved