امریکی اخبار نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف حکمران بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کے طرزعمل نے دنیا میں بھارت کی حیثیت تباہ کر دی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کا طرز عمل شدید خطرناک ہے اس وجہ سے چین کے لیے اپنی حیثیت منوانے کے نئےمواقع پیدا ہوئے ہیں۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار بھارت کو ہندوریاست میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے،رپورٹ کے مطابق مسلمانون کے خلاف ظلم بڑھ رہا ہے اور مسلم کمیونٹی کو دیوار سے لگانے سے بھارت کا روایتی کردار کمزور ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے رویے کی وجہ سے چین نے بھارت کے حریف ممالک سے قریبی تعلقات پیدا کرنا شروع کر دیے ہیں۔اس حوالے سے بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا ک کے بیان کا ذکر بھی کیا ہےا ن کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو کیا روکیں جب ہم خود ہی مجرم بن چکے ہیں۔
مودی حکومت نے بھارت کی حیثیت تباہ کر دی، امریکی رپورٹ
7
نومبر 2021