خوبصورت مرد ہونے کے باوجود خواتین کو اشتہار میں کیوں لیا جاتا ہے، علامہ طاہر اشرفی

7  ‬‮نومبر‬‮  2021

علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں لیکن پھر بھی اشتہارات میں صرف خواتین کو لیاجاتا ہے۔

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چیز کے اشتہار میں عورت کا کردار ڈالنے کے خلاف ہیں، ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں ہے لیکن اس کے باوجوداشتہارات میں خواتین کولیاجاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اشتہارات میں غیر ضروری طور پر عورتوں کا کردار شامل کرنے پرہم پیمرا اور پی ٹی اے سے رجوع کریں گے۔

ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر ان کا کہنا تھا کہ زیادتی کرنے والے 10 افراد کو بھی سرعام پھانسی دے دی جائے تو جرائم کم ہوجائیں گے۔

کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ بہتر انداز میں حل ہوا، ریاست کا کردار ماں جیسا ہی ہونا چاہیے لیکن اولاد کو بھی ماں کا گریبان نہیں پکڑنا چاہیے۔ تصادم میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں تاہم مذاکرات کا راستہ ہی مسئلے کا حل تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved