حملہ آور آج صبح پیدل ہی یونیورسٹی پہنچا اور فائرنگ کرنا شروع کر دی جسے دیکھتے ہی طلباء، اساتذہ اور سٹاف نے خود کو یونیورسٹی کی عمارت میں محصور کر لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں کچھ افراد کو جان بچانے کیلئے عمارت سے کودتے دیکھا جا سکتا ہے۔مسلح شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کی شناخت اسی یونیورسٹی کے 18 سالہ طالبعلم کے نام سے ہوئی ہے۔
في #روسيا 🇷🇺
طلاب جامعة بيرم الحكومية يهربون من النوافذ، بعد سماعهم إطلاق نار 🔫 pic.twitter.com/5wxyVRiG8u— النافذة (@TheWindoow) September 20, 2021
یاد رہے کہ روس میں رواں برس کسی تعلیمی ادارے میں فائرنگ کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے قبل مئی میں روس کے شہر کازان میں ایک مسلح شخص نے اسکول میں فائرنگ کر کے 9 افراد کو قتل کردیا تھا جن میں اکثریت بچوں کی تھی۔