اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے خصوصی مندوب برائے جموں و کشمیر کا کہنا ہے کہ او آئی سی، کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور بنیادی حقوق کی حمایت جاری رکھے گی۔
خصوصی مندوب برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے نے اپنے خیالات کا اظہار آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے نمائندگان سے ملاقات میں کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کے حالات پر ایک رپورٹ تیار کریں گے اور او آئی سی کے آئندہ وزارتی اجلاس میں پیش کریں گے۔
خصوصی مندوب کا پاکستان اور آزاد کشمیر کا دوسرا دورہ تھا اس موقعے پر لطاف وانی، غلام محمد صافی، فیض نقش بندی اور شیخ عبدالمتین پر مشتمل اے پی ایچ سی کے وفد نے خصوصی مندوب سے ملاقات کی۔ گزشتہ سال ان کا دورہ فائدہ مند ثابت ہوا تھا کیونکہ وہ اس دورے میں کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کر پائے تھے۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین کے زیر صدارت اجلاس منعقدہ ہوا اس کے بعد میںاو آئی سی کی طرف سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا، بیان میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں 1948 کے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے فیصلوں کے علاوہ اسلامک سمٹ اور وزرائے خارجہ کی کونسل کے جاری کردہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کےمتعلق کشمیریوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں۔
او آئی سی کےاجلاس کے شرکا نے کشمیریوں کے وقار اور حقوق کی حفاظت کے لیے آخری حل تک پہنچنے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی مغفرت کی دعا بھی کی۔