پاکستان میرین سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے ایکسکلوزو معاشی زون میں 8 ناٹیکل میل کے فاصلے پر غیر قانونی پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونیوالی بھارتی کشتی اور ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے ۔
پاکستان کی میرین سکیورٹی ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 نومبر کو غیر قانونی ماہی گیری میں ملوث بھارتی کشتیوں کو دیکھا گیا، بھارتی کشتیاں پاکستانی ایکسکلوزو معاشی زون میں 8 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھیں۔پی ایم ایس اے کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کی کشتیوں کو واپس موڑ دیا گیا تھا تاہم ہدایات پر عمل نہ کرنے والی پدمنی کوپا نامی کشتی کو قبضے میں لے کر بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا گیا، پکڑی جانے والی کشتی کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
On Nov 5, 2021 at about 4 PM, while a PMSA ship was on routine patrol in in Eastern Maritime Region observed few Indian fishing boats about 8 NM into Pakistani EEZ involved in illegal fishing. The Indian fishing boats were clreaed towards Indian side.
— PAKISTAN MARITIME SECURITY AGENCY (@HqPmsa) November 7, 2021
مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کشتی کے عملے میں بھوپت بابو (ناخدا)، سنجے شیدوا، کشور مشیا، نیریندر بوجاد، اجے ووڈو، سنتوش اور رامو بوجاد شامل ہیں۔
One of the boat named PADMANI KOPA not adhering to the instructions was apprehended and has been handed over to Police on 6 Nov 21 for further legal proceedings. The boat crew names are
Bhupat Babu (Nakhuda), Sanjy Shidwa, Kishore Mashya, Nirender Bujad, Ajay Vodu,— PAKISTAN MARITIME SECURITY AGENCY (@HqPmsa) November 7, 2021