پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی آپریشن کیا جس کے دوران ٹی ٹی پی کا دہشت گرد کمانڈر صفی اللہ ہلاک ہو گیا۔ دہشت گرد صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا اور وہ فروری 2021ء میں ایک این جی او کی 4 خواتین کے قتل اور نومبر 2020ء میں ایف ڈبلیو او کے انجینئرزکی ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان جیسی دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک
20
ستمبر 2021