بھارتی حکومت نے گلوکار عدنان سمیع خان کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پدما شری سے نوازا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صدر رام ناتھ نے 8 نومبر2021ء کو صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں مجموعی طور پر 73 شخصیات کوان کی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ایوارڈز سے نوازا۔ ان شخصیات میں سے 4 کو دوسرے اعلیٰ ترین ایوارڈ پدما وبھوشن، 8 شخصیات کو تیسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پدما بھشن جبکہ 61 شخصیات کو چوتھے اعلیٰ ترین ایوارڈ پدما شری سے نوازا گیا ہے، ان 63 شخصیات میں گلوکار عدنان سمیع خان بھی شامل ہیں۔ عدنان سمیع خان کے علاوہ شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات کرن جوہر، ایکتا کپور اور کنگنا رناوت کو بھی پدما شری ایوارڈ دیا گیا۔
ایوارڈزدینے کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
Popular Playback singer Adnan Sami khan conferred Padma Shri by #PresidentKovind at @rashtrapatibhvn #PadmaAwards2020 #PeoplesPadma pic.twitter.com/8UpnzNXO2E
— PIB India (@PIB_India) November 8, 2021