برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم ایکس ای سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کورونا کی نئی قسم ایکس ای کے بارے میں جانچ کررہا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ BA.2 اومی کرون کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد زیادہ تیز منتقل ہوتی ہے تاہم اس قسم کی مزید تصدیق کی ضرورت ہے۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 22 مارچ تک ایکس ای کے 637 کیسز سامنے آئے ہیں۔اس کے علاوہ کروونا کی یہ نئی قسم نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ میں بھی پہنچ گئی ہے۔
برطانیہ ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے مطابق 16 مارچ تک اس کی نمو، BA.2 کی نسبت 9.8 فیصد زائد تھی۔
دوسری جانب فروری کے بعد انگلینڈ اور ویلز میں کووڈ سے اموات کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جبکہ 25 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں انگلینڈ اور ویلز میں 780 اموات ہوئیں۔
اطلاعات کے مطابق اموات کی یہ تعداد گزشتہ ہفتے کی نسبت 14 فیصد زائد ہے۔