وائی فائی کے کمزور سگنلز سے پریشان ہیں؟ تو بس یہ طریقہ آزمائیں اور فُل اسپیڈ سے لطف اٹھائیں

6  اپریل‬‮  2022

پاکستان میں انٹرنیٹ کی صورتِ حال سے ہم سب ہی واقف ہیں، براڈ بینڈ ہو یا موبائل انٹرنیٹ، سست رفتاری پاکستانیوں کا مقدر ہے اور ہم دیگر پریشانیوں کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے بھی ذہنی جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں۔

حکومت اس بارے میں کیا اقدامات کررہی ہے کسی کو نہیں معلوم، لیکن انٹرنیٹ ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے اور اس کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں ہی کچھ اقدامات کرنے ہوں گے۔اس کے لیے کچھ جگاڑ ہیں جو آپ کے وائی فائی کی رفتار اور رینج کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔سب سے پہلے تو آپ اپنے راوٹر کو گھر کے بیچوں بیچ کسی شیلف یا میز پر رکھیں، تاکہ ڈیڈ اسپاٹس سے ممکنہ حد تک بچا جاسکے۔ اپنے راوٹر کو جتنا ممکن ہوسکے دیواروں سے دور رکھیں تاکہ اس کے انٹینا سیدھے رکھے جاسکیں۔

راوٹرز کو ٹیلی ویژن یا ٹیلی فون کے قریب نہ رکھیں، اس سے سگنلز متاثڑ ہوتے ہیں۔ ٹی وی اور فون کے ساتھ ساتھ راوٹر کو دیگر برقی ڈیوائسز جیسے ایل ای ڈی لائٹس، اسپیکر، مانیٹرز اور اے سی پاور کورڈ سے دور رکھنا بہتر ہوتا ہے۔لیوٹوتھ اسپیکر بھی وائر لیس سگنلز کو متاثر کرتے ہیں، اس لیے راوٹر کو ایسے اسپیکر سے دور ہی رکھیں۔براڈ بینڈ نیٹ ورک کو ایک پاس ورڈ سے محفوظ بنانا بھی انٹرنیٹ کی رفتار کو بڑھاتا ہے۔

نظر رکھیں کہ کونسی ڈیوائسز آپ کے نیٹ ورک کو استعمال کررہی ہیں، کیونکہ جتنی زیادہ ڈیوائسز ہوں گی انٹرنیٹ کی رفتار اتنی کم ہوگی۔راوٹر کو ری بوٹ کرنا رفتار بڑھانے کا ایک محفوظ طریقہ ہے، تاہم ہر بار مینوئلی کرنے سے وائی فائی کی رفتار سست پڑسکتی ہے، اس لیے ایک خودکار شیڈول تشکیل دیں جو روزانہ یا ہفتہ میں ایک بار راوٹر کو ری اسٹارٹ کردے۔طاقتور انٹیناز طاقتور سگنلز بھیج سکتے ہیں جن سے راوٹر کے عام انٹینا محروم ہوتے ہیں۔ سگنل بوسٹر کی مدد سے آپ وائی فائی کی رینج اور مضبوطی کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔آپ ایک سے زیادہ راوٹرز بھی استعمال کرسکتے ہیں، دوسرے راوٹر کو گھر میں کسی بھی جگہ رکھ کر آپ وائی فائی سگنلز کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved