افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا کہنا ہے کہ ہم دنیاکیلئےخطرہ نہیں ہیں اور ہم دنیا کے دوسرےممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے حامی ہیں۔
سراج الدین حقانی نے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم نے 20سال اپنی آزادی کی جنگ لڑی ہے۔ ہماری جنگ اپنی آزادی کے جائز حق کے لیے تھی ، ہم دنیا سے بہتر تعلقات کی امید کرتے ہیں اور دوحہ معاہدے کےپابند رہیں گے۔
خیال رہے کہ 15 اگست پر کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے 7 ستمبر 2021 کو عبوری کابینہ کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے اب تک طالبان کی حکومت کو عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے سابق افغان وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران طالبان کی حکومت کو عالمی سطح پر تسلیم کئے جانے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین اور روس سمیت کئی ہمسایہ ممالک طالبان کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ایران نے اس کے برعکس طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کرانے کیلئے تہران میں کانفرنس منعقد کی۔