آسٹریلیا نے تقریباً 24 سال بعد پاکستان کا تاریخی دورہ کیا اور اس دورے نے جس طرح شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا، اس سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کو بھی خوب منافع ہوا۔
پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کا بتانا ہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والے آسٹریلیا کے ہوم ٹور نے بورڈ نے کمرشل سائیڈ پر سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔
رمیز راجہ نے ایک انٹرویو میں اکتوبر میں بھارت کیخلاف پاکستان کی تاریخی ٹی 20ورلڈ کپ کی فتح کو یاد کیا اور اسے تجارتی پہلوؤں میں کرکٹ کلئےں ایک بڑا فروغ قرار دیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ماضی قریب میں اچھی کارکردگی کے ساتھ ہماری کرکٹ ٹیم نے لوگوں میں اعتماد پیدا کیا جس نے ہمیں تجارتی بنیادوں پر نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف ہماری جیت کے بعد لوگوں نے اس کھیل میں زیادہ دلچسپی لی، صرف آسٹریلیا کے ہوم ٹور نے 2 ارب تک منافع کمایا، لہذا، یہ ہمارے آگے بڑھنے کیلئے ایک مثبت علامت ہے۔