سی پیک کیلئے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، چین

20  ستمبر‬‮  2021

پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پاکستان کے سی پیک پر عملی تعاون اور اس مقصد کیلئے ان کی مثبت کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سی پیک کی کامیاب تکمیل کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ چین اس منصوبے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور باہمی مفاد میں دوطرفہ عملی تعاون کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

دوسری جانب پاکستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کی سیکرٹری فرینہ مظہر کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں گوادر کے پیٹروکیمکل شعبے میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کرنے کو تیار ہیں جس کیلئے ہمارا ادارہ پاکستان میں کاروبار کرنے کی آسانی کیلئے ایک سازگار ماحول بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ داسو ڈیم میں چینی انجینئرز کی بس پر دہشت گرد حملے کے بعد مغربی بالخصوص بھارتی میڈیا نے سی پیک کے خلاف پھر سےمنفی پراپیگنڈہ شروع کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے  2 ستمبر 2021ء کو جی ایچ کیو میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات کی تھی جس میں سی پیک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved