رمضان میں کون سے مشروبات صحت کیلئے مضر ہیں اس حوالے سے ماہرین نے مشورہ دے دیا۔
ماہرین نے کہا ہے کہ افطار میں سافٹ ڈرنکس استعمال نہ کیے جائیں کیونکہ یہ معدے میں خرابی پیدا کرتے ہیں۔ماہرین نے بتایا کہ ان کے پینے سے پیٹ بھر جانے کا احساس پیدا ہوتا ہے جبکہ پیٹ خالی ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ٹھنڈے مشروبات جس میں گیس والے اور بغیر گیس والے دونوں شامل ہیں گلے میں تکلیف پیدا کرتے ہیں۔ معدے میں درد اور ہاضمے میں رکاوٹ بنتے ہیں، اگر یہ مشروبات خالی پیٹ لیے جائیں تو زیادہ نقصان دہ ہوجاتے ہیں۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ شوگر والے مشروبات میں سے بعض مشروبات صحت بخش ہوتے ہیں مگر چینی کا اضافہ کرنے کی وجہ سے نقصان دہ ہوجاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈبوں والے مشروبات میں مضر صحت مادہ شامل ہوتا ہے.
تاہم بہتر ہوگا کہ اس قسم کے مشروبات پھلوں یا قدرتی غذائی اشیا سے گھروں پر تیار کیے جائیں. ڈبوں والے مشروبات نہ استعمال کیے جائیں۔