سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شفاعت علی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ’الحمدللہ خان صاب ایک ہفتے میں تیسری بار وزیراعظم بن گئے، ورلڈ ریکارڈ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین پاکستان ذندہ باد۔
الحمدللہ خان صاب ایک ہفتے میں تیسری بار وزیراعظم بن گئے۔ ورلڈ ریکارڈ
— Shafaat Ali (@iamshafaatali) April 7, 2022
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اتوار کے روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا۔
اس کے بعد عمران خان نگران وزیر اعظم بن گئے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ وزیر اعظم بن گئے ہیں۔