بھارتی کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بیٹر روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا جب کہ سابق کپتان ویرات کوہلی کو ٹیم سے بھی باہر کر دیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کھیلی جانے ہے جس کے لیے کے ایل راہول کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا اور گزشتہ روز بطور کپتان اپنا آخری میچ کھیلنے والے ویرات کوہلی سمیت کئی سینئر کھلاڑیوں منتخب نہیں کیا گیا جن میں محمد شامی، روینڈرا جڈیجا، جسپرٹ بمرا اور ہارڈک پانڈیا شامل ہیں۔
India squad for NZ T20Is:
Rohit Sharma (C), KL Rahul, Ruturaj Gaikwad, Shreyas Iyer, Suryakumar Yadav, Rishabh Pant (wk), Ishan Kishan (wk), Venkatesh Iyer, Yuzvendra Chahal, R Ashwin, Axar Patel, Avesh Khan, Bhuvneshwar Kumar, Deepak Chahar, Harshal Patel, Mohd. Siraj
— Cricbuzz (@cricbuzz) November 9, 2021
خیال رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اعلان کر رکھا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں گے۔
واضح رہے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے۔ ٹی ٹوئںٹی سیریز کے میچ 17، 19 ور 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔