رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی حتمی تاریخ سامنے آ گئی

8  اپریل‬‮  2022

بالی وڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی حتمی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تاریخ 17 اپریل تھی، تاہم اب بعض مصدقہ ذرائع سے خبریں آرہی ہیں کہ دونوں کی شادی 14 اپریل کو ہوگی، اور  16 اپریل کو استقبالیہ کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی کے سلسلے میں 14 اپریل کو اداکارہ کے گھر ایک چھوٹی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے قریبی دوست اور رشتے دار شریک ہونگے۔

ذرائع کے مطابق 15 اپریل کو دونوں فیملیز کیلئے ایک ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا، اور 16 اپریل کو شادی کے استقبالیہ کی تقریب ہو گی، جس میں دونوں اداکاروں کے تمام دوستوں اور خاندان والوں کو مدعو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تاریخ کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں ہوتی رہی تھیں، جس کے بعد دونوں نے میڈیا کے سامنے اس کی تصدیق کی تھی کہ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved