آسکر ایوارڈ کی حالیہ تقریب میں میزبان کو تھپڑ مارنے کے باعث ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ پرآسکر تقاریب میں شرکت کرنے پر 10 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اکیڈمی ایوارڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہمارے لیے دنیا بھر میں اپنے مہمانوں، ناظرین اور اپنی اکیڈمی فیملی کیلئے ایک مثال قائم کرنے کا موقع تھا تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرسکے۔
دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ول اسمتھ نے کہا کہ میں اکیڈمی کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں اور اس کا احترام کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ آسکر ایوارڈز کی حالیہ تقریب کےدوران اداکار کرس راک ایوارڈ دینےاسٹیج پرآئے تھے، اس دوران انہوں نے ول اسمتھ کی بیوی جاڈا پنکٹ اسمتھ کے سر کے بال جھڑ جانے پرمذاق اڑایا تھا۔کرس کے مذاق پر اسمتھ اسٹیج پر آئے اورکرس راک کے منہ پر زور دارتھپڑ رسید کر دیا، اس کے باوجود کرس راک مسلسل مذاق میں لگے رہے لیکن اسمتھ اپنی نشست پر بیٹھ کر انہیں برا بھلا کہتے رہے۔