پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید8افراد جاں بحق ہوئے،ور 554 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید554کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 78 ہزار114ہوگئی۔
این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46128 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 554 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 8 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔
Statistics 10 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 46,128
Positive Cases: 554
Positivity %: 1.20%
Deaths : 8
Patients on Critical Care: 1167— NCOC (@OfficialNcoc) November 10, 2021
اب تک سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 72ہزار519، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار773، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار378،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار198، بلوچستان میں 33 ہزار356، آزاد کشمیر میں 34 ہزار495 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار395 ہو گئی ہے۔
اب تک کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 957افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار599، خیبرپختونخوا 5 ہزار778، اسلام آباد 947، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔