امریکہ کے امور افغانستان کیلئے سابق خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد کے بعد تھامس ویسٹ کا یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہو گاجس میں وہ افغانستان کے مستقبل کیلئے امریکہ کی پاکستان سے توقعات واضح کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تھامس ویسٹ جو ابھی برسلز میں موجود ہیں و پاکستان کے علاوہ ہ برطانیہ اور بھارت کا بھی دورہ کریں گے۔
An honor to be in Brussels today to consult with Allies and the EU on the way forward in Afghanistan. Visited @NATO HQ’s 9/11 memorial and recalled Allies’ historic invocation of Article V. pic.twitter.com/C31nwMbEpQ
— U.S. Special Representative Thomas West (@US4AfghanPeace) November 8, 2021
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر ان توقعات کو واضح کرتے رہیں گے جوامریکی حکام طالبان اور مستقبل کی کسی بھی افغان حکومت سے رکھتے ہیں۔
برسلز میں ورچوئل میڈیا بریفنگ میں تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ، افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے حملوں کے بارے میں پریشان ہے اور القاعدہ کی موجودگی بھی واشنگٹن کیلئےتشویش کا باعث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ طالبان ان کے خلاف )داعش، القاعدہ( کامیاب ہوں۔