ریئل می کا کم بجٹ میں بہترین فون لانچ کرنے کا اعلان

10  اپریل‬‮  2022

چینی موبائل سازادارے ریئل می نے بہترین فیچرسے لیس زبردست فون لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

موبائل فونزکی خبریں اورتجزیے دینے والی ویب سائٹ جی ایس ایم ارینا کے مطابق ریئل می آئندہ ہفتے’ 9 پروپلس فری فائرایڈیشن‘ کے نام سے ایک فون کو متعارف کروا رہی ہے۔ریئل می کی جانب سے 9 پروپلس فری فائرایڈیشن کی تصاویراوراسےلانچ کرنے کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

ممکنہ طورپر9 پروپلس فری فائرایڈیشن کی اسپیسیفیکیشنزرواں سال فروری میں پیش کیے گئے ریئل می 9 پروپلس سے جیسی ہی ہوں گی۔ریئل می تھائی لینڈ کے فیس بک پیچ پر9 پروپلس فری فائرایڈیشن کو12 اپریل کولانچ کرنے کی تاریخ دی گئی ہے تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ اس ماڈل کواورکن ممالک میں لانچ کیا جائےگا۔

ریئل 9 پروپلس فری فائرایڈیشن کی ممکنہ اسپیی فیکشنز؟

اگرچہ ریئل می کی جانب سے مذکورہ ماڈل کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں، لیکن لیکس کے مطابق 9 پروپلس فری فائرایڈیشن کی اسپیسی فیکیشنز فروری میں پیش کیے گئے ماڈل 9 پرو پلس کی طرح ہی ہوں گی۔ریئل می 9 پروپلس میں میڈیاٹیک ڈائمنسٹی 920 ایس اوسی چپ سیٹ کے ساتھ مالی جی 68 ایم سی 4 جی پی یودیا گیا تھا۔

اینڈروئیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم پرچلنے والے اس ماڈل میں 6.4 انچ کی فل ایچ ڈی پلس اسکرین کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی جائے گی۔فون میں ممکنہ طورپر90 ہرٹز کے ریفریش ریٹ، 180 ہرٹزکے سیمپلنگ ٹچ ریٹ کے ساتھ 1080×2400 پکسلز کا سپرایملوڈ ڈسپلے ہوگا، جب کہ پروٹیکشن کے لیے گورننگ گلاس 5 بھی متوقع ہے۔

لیکس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ماڈل تین کیمروں کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ جس میں مرکزی کیمرا سونی لینس کے ساتھ 50 میگا پکسلز، سیکنڈری کیمرا الٹرا وائیڈ لینس کے ساتھ 8 میگا پکسلزاورتیسرا کیمرا 2 میگا پکسلزکے میکرو لینس کے ساتھ ہوگا۔فائیوجی کنیکٹویٹی کے ساتھ فینگرپرنٹ سینسر، جائرواسکوپ، میگنیٹومیٹر، پراکسیمیٹی اورایکسیلیرومیٹرسینسرزدیے گئے ہیں۔ریئل می کے اس فائرایڈیشن میں 4 ہزار500 ایم اے ایچ بیٹری متوقع ہے جسے 60 واٹ کے سپر ڈارٹ فاسٹ چارجنگ کی مدد سے چارج کیا جاسکے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved