بھارت، ہندو انتہا پسندتنظیم آر ایس ایس نے علامہ اقبال کی تصویر یونیورسٹی سے ہٹا دی

10  ‬‮نومبر‬‮  2021

بنارس ہندو یونیورسٹی نے آن لائن سیمینار کے پوسٹر  پر علامہ اقبال کی تصویر لگائی تھی جسے ہندو انتہا پسندتنظیم آر ایس ایس  نے ہٹا دیا گیا۔

شمالی بھارت کی معروف بنارس ہندو یونیورسٹی میں نو نومبر کے روز یوم اردو کی مناسبت سے ایک آن لائن سیمینار تھا، جس کے لیے منتظمین نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی ایک تصویر استعمال کی۔ نو نومبر کے دن ہی اقبال کا یوم پیدائش بھی ہوتا ہے اور اسی مناسبت سے اردو کے پروگرام میں عموماً اقبال کی تصویر استعمال بھی ہوتی ہے۔لیکن بھارت میں سخت گیر ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس سے وابستہ طلبہ تنظیم نے اس پر ہنگامہ کیا اور اس طرح شاعر محمد اقبال کی تصویر کو ہٹا دیا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے اس حوالے سے شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر آفتاب احمد کو متنبہ کرتے ہوئے ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے اور اس پورے معاملے کی تفتیش کا حکم دیا گیا ہے۔ تفتیش کرنے والی کمیٹی کو تین دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس دوران پروفیسر آفتاب نے واقعے پر معذرت پیش کرتے ہوتے کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved