فاسٹ بولر محمد عامرکا انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینےکا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے مایہ ناز فاسٹ بولرمحمد عامر نے دسمبر 2020 میں ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔اس وقت کے بولنگ کو چ وقار یونس اور ہیڈکوچ مصباح الحق کی وجہ سے محمد عامر نے ریٹائر منٹ لی تھی۔
بعد ازاں محمد عامر نے اعلان کیا تھا کہ کوچز کے جانے کے بعد وہ ریٹائر منٹ واپس لیں گے لیکن رمیز راجا کے چئیرمین پی سی بی بننے کے بعدمحمد عامر نے ارادہ ترک کر دیا تھا کیونکہ رمیز راجا ماضی میں میچ فکسرز کی شدید مخالفت کرتے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجا اگر مستعفی ہوتے ہیں تو محمد عامرکا ریٹائر منٹ واپس لینےکا اعلان متوقع ہے۔