یونس خان افغان کرکٹ بورڈ کیساتھ بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے پرخوش

10  اپریل‬‮  2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے پر خوش ہیں، یہاں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، ان میں سیکھنے کی جستجو ہے ۔

پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے ایک انٹریو میں کہا ہےکہ افغانستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے پر خوش ہیں ، وہ یہاں ایک ہفتے سے کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں ، ٹیم سینیئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اورکھلاڑیوں میں سیکھنے کی جستجو ہے۔

یونس خان نے مزید کہا کہ وہ کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تجربات شئیر کرنا چاہیں گے البتہ افغانستان کرکٹ بورڈ کو ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل افغان کرکٹ بورڈ نے یونس خان اور سابق فاسٹ بولر عمر گل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو دورہ یو اے ای کے لیے بطور کوچنگ کنسلٹنٹ شامل کیے جانے کی تصدیق کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved