خشخاش میں میگنیشیم، میگنیز، آیوڈین، زنک، تھیامن، فولیٹ، کیلشیم،آئرن،فاسفورس ، اومیگاتھری فیٹی ایسڈ اور فائبر جیسے صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں۔
خشخاش کے بیج سفید اور سیاہ دو قسم کے ہوتے ہیں لیکن عموماً سفید بیج کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے۔
خشخاش کے حیران کن فائدے مندرجہ ذیل ہیں۔
1- اچھی نیند
اگر خشخاش اور تربوز کے بیج پیس کر رکھ لیں اور رات کو سونے سے قبل چمچ دودھ میں ڈال کر پی لیں تو اس سے نیند بہت اچھی آئے گی۔
2- وزن کم کرتی ہے
خشخاش میں ایک بہترین صحت کا خزانہ یہ ہے کہ اس کے استعمال سے وزن میں کمی آتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ خشخاش میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو وزن کو گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
3- سر درد بھگاتی ہے
خشخاش کو پیس کر پانی میں شا مل کر کے پیسٹ بنا کر ماتھے پر لگائیں تو گرمی سے ہونے والا سردرد دور ہوجاتا ہے۔
4-جوڑوں کا درد
خشخاش کے ننھے دانے جوڑوں کے درد کا بھی بہتر طور پر علاج کرتے ہیں۔ اس کا تیل لگانے سے بھی جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔