پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید9افراد جاں بحق ہوگئے، اور 637 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید637کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 78 ہزار751ہوگئی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.30 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28575 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 78ہزار 751 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23270 ہے۔
Statistics 11 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 48,882
Positive Cases: 637
Positivity %: 1.30%
Deaths : 9
Patients on Critical Care: 1156— NCOC (@OfficialNcoc) November 11, 2021
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 316 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 906 ہو گئی ہے۔