سیمی فائنل میچ سے قبل پاکستان کے دو اہم کھلاڑی شعیب ملک اور محمد رضوان کو بخار اور نزلے کی شکایات کی اطلاعات ہیں، پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ شعیب ملک اور محمد رضوان دونوں کے کورونا کے ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے، میچ سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی ٹیم کے دو کھلاڑی محمد رضوان اور شعیب ملک کو نزلے اور بخار کی شکایت ہے اور دونوں کی آج کے سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہے۔
دونوں کھلاڑیوں کی عدم شرکت کی صورت میں پاکستانی ٹیم میں سرفراز احمد اور حیدر علی کی شمولیت کا امکان ہے۔پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ شعیب ملک اور محمد رضوان دونوں کے کورونا کے ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے تین روز آرام کیا ہے اور گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی دونوں کھلاڑی موجود نہیں تھے۔
شعیب ملک اور محمد رضوان کی صحت کے حوالے سے مینیجر پاکستان کرکٹ ٹیم منصور رانا کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، امید ہے دونوں کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
شعیب اور رضوان،دونوں سیمی فائنل کھیلنے کیلئے تیار
11
نومبر 2021