اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا عملہ بھی پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کر رہا ہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کی جیت کے لیے پرامید ہے۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل مقابلے کی مناسبت سے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔امریکی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں سفارت خانے کے عملے نے سیمی فائنل مقابلے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کیا۔
We’ve got cricket on the mind! We asked members of our community which team they are rooting for this week and U.S. Embassy Islamabad has a clear favorite! Did we even have to ask 🤔? #GOGREENS pic.twitter.com/lBULbBbmNt
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) November 10, 2021
سفارت خانے کے عملے کی جانب سے گو گرین کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا اور ویڈیو میں موجود تمام عملے نے پاکستان ٹیم کی جیت کےلیے گو ٹیم پاکستان کا نعرہ لگاتے ہوئے گرین شرٹس کی فتح کی امید ظاہر کی۔