جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ، باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے، آفریدی

11  اپریل‬‮  2022

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ،  رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے، تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔

اس سے قبل شاہد آفریدی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی تھی۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پاکستان کا 23واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کوبروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

خیال رہےکہ شہباز شریف ایوان میں 174 ووٹ لےکر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved