اقوام متحدہ نے افغانستان کو 15 ملین ڈالرز کی امداد اپنے زیلی ادارے یو این ڈی پی کے زریعے جاری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امدادی رقم 15 ملین ڈالرز صحت کے شعبے میں خرچ کی جائیں گی جبکہ اس رقم سے افغانستان کے 31 صوبوں میں شعبہ صحت میں کام کرنے والے 24,000 افراد کو تنخواہوں کی ادائیگی ہوگی۔اقوام متحدہ کے مطابق ان 24 ہزار ہیلتھ ورکرز میں 7 ہزار 200 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ صحت ، تعلیم اور دوسری بنیادی انسانی ضروریات کے لیے آئندہ بھی یہ امداد فراہم کی جاتی رہے گی۔
اسکے علاوہ یہ رقم انسانی حقوق اور نیم سرکاری اداروں کے زریعے افغانستان میں تقسیم کی جائے گی، ان میں سے چھیاسی فیصد رقم انیس ممبر ممالک کی جانب سے ادا کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ، افغانستان کی دیگر ضروریات کے لیے 606 ملین ڈالرز کی اپیل کی گئی تھی تاہم موجودہ امداد سے افغانستان کو امریکی انخلا کے بعد غیر یقینی صورتحال سے نکلنے میں مدد ملے گی۔