چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل شائقین کرکٹ کو اہم پیغام دیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شائقین کرکٹ کیلئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کرکٹ فینز کیلئے ایک ڈیپارٹمنٹ بنانے جارہے ہیں، جس میں فینز کیلئے فری ٹکٹ اور لیزر شو کا انعقاد کریں گے۔رمیز راجہ نے کہا کہ خود بھی کرکٹر ہوں جانتا ہوں شائقین کا کردار ہمیشہ سے بہت اہم رہا ہے۔ شائقین ہی ہیں جو چھوٹے سے کرکٹر کو اسٹار بنادیتے ہیں۔
A special message from PCB Chairman Ramiz Raja for all cricket fans!#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/r3hW0r6fXA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2021
شائقین کی قومی ٹیم سے بہت توقعات ہوتی ہیں۔ فینز ہی اپنے کھلاڑی کو ایک دن میں ہیرو بنادیتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ تمام کرکٹ فینز مل کر قومی ٹیم کو سپورٹ کریں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا فینز کو اب قومی ٹیم سے جیت کی امید ہے ۔ پاکستانی ٹیم اگر نمبر ون نہیں بنتی تو چیئرمین سمیت سب لوگ فلاپ ہیں۔رمیز راجہ نے کہا آنے والے ایونٹ میں آپ کو پی سی بی میں فینز کے حوالے سے مزید خوشخبریاں ملیں گی۔