پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود نے اپنے کاؤنٹی کرکٹ کیریئر کے دوسرے ہی میچ میں ڈبل سنچری اسکور کردی۔
رپورٹس کے مطابق شان مسعود نے ڈربی شائرکرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سسیکس کے خلاف کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچ میں ڈبل سنچری بنائی جس کے بعد وہ کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے۔
شان مسعود نے میچ کے پہلے روز ہی ڈبل سنچری اسکور کی۔
STUMPS: #DCCC end the day 327-2, with Masood (201*) and Madsen (88*) to resume on Day Two.
Here’s the moment Shan Masood reached his double-hundred 🔥
Scorecard and clips ⤵️
— Derbyshire CCC (@DerbyshireCCC) April 14, 2022
اس سے قبل کاؤنٹی کرکٹ کے ڈیبو میچ پر بائیں ہاتھ کے بیٹر نے 91 اور 62 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی تھی۔