چھوٹے قد والے پریشان نہ ہوں,قد بڑھانے کا آسان طریقہ

15  اپریل‬‮  2022

آپ کا قد چھو ٹا رہ گیا ہے؟ اب یہ پریشانی کی بات نہیں رہی کیونکہ قد بڑھانے کے آسان طریقے متعارف کروا دئیے گئے ہیں۔
اس بات سے سب ہی واقف ہیں کہ قد انسان کی شخصیت پر بہت بڑا اثر ڈالتا ہے۔جن لوگوں کےقد لمبے ہوتے ہیں وہ نا صرف پر کشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں بلکہ ہرجگہ پرسکون اور پراعتماد بھی نظر آ تے ہیں۔آج ہم آپ کو قد بڑھانے کے کچھ ٹوٹکے بتا رہے ہیں،ان سے فائدہ ہو یا نہ ہو اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں لیکن آزمانا بھی ضروری ہے۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ قد کا تعلق جینیٹکس سے ہوتا ہے، اگر والدین کا قد چھوٹاہے تو پھر بچوں کا قد کسی صورت لمبا نہیں ہوسکے گا۔
ماہرین نے یہ بھی بتایاہے کہ غیر متوازن غذا جیسے کھانا، دودھ اور گوشت نہ کھانا جبکہ اس کی جگہ فاسٹ فوڈ کھانا بھی قد کو متاثر کرتا ہے۔اس کی وجہ بتاتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر متوازن غذا کھانے سے ہیمو گلوبن میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔قد بڑھنے کی عمر 17 سے 18 سال تک ہے لہٰذا اس عمر تک بچوں کی خوراک پر خاص توجہ دینی چاہیئے اور ساتھ ساتھ ورزش کے ذریعے بھی قد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ آپ صرف اپنی انگلیوں کی مدد سے خاص ایکسر سائز کرکے اپنا قد بڑھا سکتے ہیں۔
قد بڑھانے کا طریقہ
اپنے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے دائیں انگوٹھے پر زور دیں اور دس منٹ تک اسی طرح انگوٹھے پر وزن دیتے جائیں۔اس طرح پاؤں کے انگوٹھوں کو زمین پر اس طرح رکھیں کہ سارا وزن پیر کے انگوٹھوں پر ہوں۔ماہرین کے مطابق یہ ورزش روزانہ کریں۔صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے قبل کر نا بہترین ہے۔
اس ایکسر سائز کا فائدہ یہ ہو گا کہ اس دوران آپ کی انگلیوں سے مماثل ہڈیاں اور اعصاب زیادہ فعال ہوتے ہیں جوکہ قد بڑھانے والے ہارمونز کو متحرک کرتے ہیں۔ان نتائج کے بلبوتے پر آپ کا قد کسی حد تک بڑھ سکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved