افغانستان کے صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 نمازی شہید جب کہ امام مسجد سمیت 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ننگر ہار کے علاقے اسپن غر کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی طالبان کمانڈر نے مسجد میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تفتیش جاری ہے۔مقامی افراد کے مطابق دھماکا مسجد کے اندر ہوا اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔کسی بھی گروپ کی جانب سے ننگر ہار میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
#UPDATE A blast at a mosque in Afghanistan’s restive Nangarhar province on Friday caused fatalities and injuries, a Taliban official told AFP. pic.twitter.com/WwJyIrjfdl
— AFP News Agency (@AFP) November 12, 2021
خیال رہے کہ گزشتہ دھماکوں کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔