رمیز راجہ کو اخلاقی طور پر استعفی دے دینا چاہئے، عاقب جاوید

15  اپریل‬‮  2022

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو  اخلاقی طور پر چاہئیے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تک ایسے نہیں ہوا کہ پیٹرن انچیف بدلے اور چئیرمین چلتا رہے۔ جس طرح سے رمیز راجہ کھلے عام عمران خان کو سپورٹ کررہے تھے لگ نہیں رہا کہ وہ رکیں۔

انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کے چئیرمین بننے کے چانسز ہیں۔اس دور میں انہوں نے کام بھی اچھے کئے۔ پی ایس ایل بڑا کارنامہ تھا لیکن ابھی کوشش یہی کر رہے ہیں کہ پی ایس ایل کو نیچے لے کر جائیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ پروڈکٹ بنانے کے لئے ذمہ داری ہوتی ہے کہ اس کو سنبھالیں۔آئی پی ایل نے کوئی بھی لوکل لیگ نہیں ہونے دی۔

مزید کہا کہ ابھی پی ایس ایل ہچکولے کھا رہا ہے،کبھی مالکان عدالتوں میں جاتےہیں انکو چاہئیے کہ اسکو سنبھالیں۔اس پروڈکٹ کے مسائل کو حل کرنا چاہئیے۔پوری دنیا دائیں طرف چلتی ہے ہم لوگ بائیں جانب جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں سکول کرکٹ اچھی ہوتی ہے، اگر آسٹریلیا بننے کی کوشش کررہے ہیں تو انکے گریڈ کرکٹ بہترین ہوتی ہے۔ ہر ملک کی سکول کرکٹ میں تین دن کی کرکٹ ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved