ٹوئٹر کی خریداری؛ایلون مسک کی پشکش پر عرب شہزادے میدان میں آگئے

16  اپریل‬‮  2022

سعودی ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی شہزادے ولید بن طلال نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے لیے دی گئی پیش کش اس کی گروتھ کی قدر کے مطابق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کے بطور دوسرے بڑے شراکت دار کے طور پر میں اس پیشکش کو مسترد کرتا ہوں۔

اس سے قبل گشتہ روز ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی تھی، مسک نے اپریل کے شروع میں ٹوئٹر کے 9.2 فیصد حصص خریدے تھے، جن کی تعداد 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ہے اور ان کی کل مالیت تقریبا 3 ارب ڈالرز ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک ٹوئٹر کے سب زیادہ شیئر ہولڈر رکھنے والے ممبر ہیں۔یاد رہے کہ ایلون مسک کی پیش کش 54.20 ڈالر فی حصص بنتی ہے جو کہ یکم اپریل کو ٹوئٹر کے اسٹاک کی اختتامی قیمت کے 38 فیصد پریمیئم کی نمائندگی کرتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved