ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے اسرائیل، امریکہ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ فوجی مشقیں

12  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسرائیل، امریکہ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی بحری افواج بحیرہ احمر میں مشترکہ فوجی مشقیں کر رہی ہیں

عالمی میڈیا کے مطابق فوجی مشقیں بحیرہ احمر اور نہر سویز تک جانے والے بحری جہازوں کے ٹریکس پر ہو رہی ہیں جو کہ 5 روز تک جاری رہیں گی۔ فوجی مشقوں میں بحری جہازوں پر فوجی حملوں اور ٹیکنالوجی کی مدد سے انہیں قبضے میں لینے کیلئے ایک دوسرے ممالک کی مہارت سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ امریکی محکمہ دفاع نے ان فوجی مشقوں کے آغاز کی تصدیق کی ہے لیکن مشقوں میں شامل کسی ملک کی جانب سے بھی اس کا مقام تفصیل سے نہیں بتایا گیا۔

اسرائیل کے عسکری حکام کا کہنا ہے کہ ان فوجی مشقوں کا مقصد مشرق وسطیٰ کی سمندری گزرگاہوں میں ایرانی بحریہ کا مقابلہ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ بحیرہ احمر اور نہر سویز کے جن سمندری گزرگاہوں پر یہ فوجی مشقیں ہو رہی ہیں، دنیا بھر میں تیل کی زیادہ تر تجارت اسی رستے سے ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved